|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2024

کوئٹہ : ڈائریکٹر جنرل مائنزاینڈ منرلز بلوچستان عبداللہ جان شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا واحد محکمہ ہے جو حکومت کو 65 فیصد ریونیو اکٹھا کرکے دیتا ہے

اس سال ہم نے ساڑھے 10 ارب روپے ریونیو حکومت دیا ہے جبکہ باقی محکمے حکومت کے وسائل خرچ کرتے ہیں محکمہ کی بہتری اور ملازمین کے فلاح و بہبود کے منصوبوں کو یونین کے ساتھ ملکر حل کریں گے گزشتہ سال صوبے بھر میں 11 چیک پوسٹیں فعال کی ہے

ان پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے عملے کو محکمے کی جانب سے یونیفارم مہیا کرکے ان چیک پوسٹوں کے انفراسٹکچر کو بہتر بناکر ماڈل چیک پوسٹیں بنائیں گے ایڈمن کا شعبہ بہتری کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز معدنیات یونٹ کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے رحمت اللہ زہری،

حاجی محمد رمضان، سیف اللہ کاکڑ، امتیاز حسین جمالی، سلام لہڑی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا تقریب میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیدار غلام سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے رحمت اللہ زہری نے نو منتخب کابینہ کے عہدیداروں سے حلف لیا۔

ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز عبداللہ جان شاہوانی نے کہا کہ محکمہ کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو ہم ایپکا کے ساتھ ملکر حل کریں گے اور جو بھی سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹیں ہیں

انہیں دور کریں گے کیونکہ ہم نے اس محکمہ کی بہتری کے لئے اپنا خون دیا ہے اور مذکورہ یونٹ کے عہدیداران کو مبارک باد دیتا ہوں ہم نے ملکر کام کرنا ہے اور بلوچستان کے دیگر محکمے حکومت کے وسائل خرچ کرتے ہیں جبکہ ہمارا محکمہ واحد محکمہ ہے جو حکومت کو سالہاسال سے ریونیو اکٹھا کرکے دیتا ہے

اور اس سال 65فیصد ریونیو اکٹھا کرکے دیا ہے اور ہم نے ہمیشہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا ہے اور جب ہم محکمے کو بہتر بنائیں گے اپنے وسائل بڑھائیں گے تو محکمے اور صوبے میں بہتری آئے گی یونین کی جانب سے پیش کئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مل بیٹھ کر عمل کریں گے اور گزشتہ پانچ سال قبل محکمے کے ملازمین کے لئے آنے والی بس ایس اینڈ جی اے ڈی سیکرٹریٹ لے گئے

ہمیں نہ ہمیں وہ بس اور نہ ہی کوئی دوسری گاڑی ملی اس کے لئے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے رابطہ کرکے گاڑی واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایڈمن کے شعبے میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر آفیسران یونین کے ترقی حاصل کرکے آنے والے آفیسران ہیں ان کے اختیار ہیں

اور وہ ملازمین کو سروس ڈلیوری کو یقینی بناتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رولز میں ترامیم محکمے میں جدت اور ملازمین کے استعداد کار کو بڑھائیں گے۔ اور گزشتہ سال 11 چیک پوسٹیں فعال بنائی تھیں اس کے انفراسٹکچر کو بہتر بناتے ہوئے ماڈل چیک پوسٹیں بناکر وہاں پر تعینات عملے کو یونیفارم مہیا کریں گے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں ہم نے اس سال ساڑھے 10 ارب روپے ریونیو اکٹھا کرکے حکومت کو دیا ہے اس موقع پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے رحمت اللہ زہری نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

اور حاجی محمد رمضان، سیف اللہ کاکڑ، امتیاز حسین جمالی، سلام لہڑی سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا نے ہمیشہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور محکمے کی بہتری کے لئے تمام محکموں میں اپنے یونٹوں کے ذریعے اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ ملازمین تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈائریکٹر جنرل کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیا ہے جس پر عملدرآمد کرکے ملازمین کے مسائل کے حل اور محکمہ کی بہتری کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔