|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شدید ٹریفک جام رہا شہری گھنٹوں تک سڑکوں پر کھڑے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبا زشریف سمیت دیگر وی وی آئی پی حکام کی کوئٹہ آمد کے موقع پر زرغون روڈ، ایئر پورٹ روڈ، جعفر خان جمالی روڈ، بے نظیر بھٹو فلائی اوور، سرکلر روڈ، انسکمب روڈ سمیت دیگر اطراف کی سڑکوں کو پولیس وینز، خار دار تاریں اور بھاری سیکورٹی تعینات کر کے بند کیا گیا

وی وی آئی پی روٹ پر موومنٹ کے دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ سکولوں سے گھر جانے والے بچوں، دفاتر اور بازار سے آنے اور جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔