خاران: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کا ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ خاران ریڈ زون میں جاری احتجاجی کیمپ آمد۔
گزشتہ روز خاران سے لاپتہ کامران احمد اور بختیار احمد کے لواحقین و دھرنا میں شریک دیگر مسنگ پرسنز کے لواحقین سے ملاقات کیا اور کہا کہ خاران شہر پرامن علاقہ رہا ہے تمام لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں
اور انشا اللہ کامران احمد اور بختیار احمد کو بازیاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کروں گا ریڈ زون میں جاری دھرنا میں مسنگ پرسنز کے لواحقین نے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کو مسنگ پرسنز کے احوالے سے آگاہی فراہم کیا۔
احتجاجی کیمپ میں موجود مسنگ پرسنز کے لواحقین نے صوبائی وزیر میر شعیب جان نوشیروانی کا کیمپ آمد پر شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بختیار احمد کامران احمد نجیب احمد سمیت دیگر مسنگ پرسنز کے رہائی میں رول ادا کرے