|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2024

سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں، کون سا آئین کہتا ہے لوگوں کو ماورائے آئین اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایپکس کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ معاملات پارلیمنٹ لے کر آئیں، وزیرِداخلہ کہتا ہے یہ ایک ایس ایچ او کی مار ہے، بلوچستان کے جو نمائندے بیٹھے ہیں وہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کا معاملہ بھی دوست ممالک کے ساتھ مل کر حل کریں۔

اسد قیصر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں، پارلیمنٹ میں تمام معاملات لے کر آئیں۔