کوئٹہ: بلوچستان کو گیس فراہم کرنے والی متبادل 12 انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں مکمل کر لیا گیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گزشتہ روز بولان میں سیلابی ریلے نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا
جس سے کوئٹہ ، کولپور، مچھ، مستونگ، پشین اورقلات سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی تاہم بلوچستان کو گیس فراہم کرنے والی متبادل 12 انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں مکمل کر لیا گیا ، ترجمان کے مطابق سیلاب کی شدت میں کمی اور راستہ صاف ہونے کے بعد تباہ شدہ 18 انچ قطر لائن کی مرمت شروع کی جائے گی۔