|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2024

تربت: بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مکران میڈیکل کالج میں آئے روز مسئلوں کے امبار لگے ہوئے ہیں انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے.

کالج انتظامیہ اپنے کرپشن کو چھپانے کے لیے مختلف حیلے بہانے بنا کر رفو چکر ہو کر غائب ہو جاتی ہے۔ اس وقت بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجوں کی طرح نئے اسٹیبلش ہونے والے مکران میڈیکل کالج بھی کرپشن کی زد میں ہے جو انتہائی خراب صورت حال سے گزر رہی ہے

اگر مزید اس طرح ہوا تو آنے والے وقت میں مکران میڈیکل کالج ایک تعلیمی کنڈر بن جائے گی۔ کالج میں نا مس کا سسٹم اچھی طرح سے چل رہی ہے اور نا دیگر ضروری ساز و سامان موجود ہیں

جس سے طالبعلم اپنی تعلیمی سفر کو اچھی طرح سے جاری رکھ سکیں. کالج میں بیس سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ جنریٹر کے ہوتے ہوئے ہو رہی ہے اور جنریٹر کھلے آسمان میں پھڈا ہوا ہے ہم کالج انتظامیہ کو سخت الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں کہ اگر کالج کے مسئلوں کو توجہ نہ دی گء اور حل نہیں کئے گئے تو ہم میڈیکل کالج کے طالبعلموں کے ساتھ مل کرایک لائح? عمل طے کرکے شدید اتحجاج کریں گے۔