حب: سیکرٹری ایریگیشن بلوچستان حافظ عبدالماجد کی ہدایت پر ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال حب ڈیم دورے پر پہنچ گئے جاری مون سون بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کی حب ڈیم میں آمد اور ذخیرہ آب کے حوالے سے میٹنگ کی گئی،
میٹنگ میں واپڈا حکام ڈیم کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ اورسب انجینئر شریک ہوئے میٹنگ میں واپڈا حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حب ڈیم میں اس وقت ذخیرہ آب چھ لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے بارشوں سے حب ڈیم بھرنے میں صرف ایک فٹ تک کی گنجائش رہ گئی ہے
واٹر لیول 339 فٹ تک پہنچ گیا ہے اوور فلو ہونے کی صورت میں اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوگا
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سمندری طوفان اسنا کے زیر اثر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں متوقع ہیں اجلاس میں واپڈا حکام ضلعی انتظامیہ اور ایریگیشن کینال انجینئر نے بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر مانیٹرنگ وکوآرڈینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا
ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال عبدالجبار زہری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ سیکرٹری ایریگیشن کمشنر قلات ڈویژن اور ڈی سی حب کو لمحہ و لمحہ صورتحال سے اپڈیٹ کیا جا ریا ہے ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے حب ندی کنارے پر آباد لوگوں کا انخلاء کروا لیا گیا ہے۔
حب ندی میں کریش پلانٹ مالکان کی مشینریاں بھی نکال دی گئی ہیں ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال حب عبدالجبارزہری نے ڈیم حکام کو بتایا کہ سیکرٹری ایریگیشن کی ہدایت پر حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں تعینات عملہ اور کنٹرول روم سمیت فیلڈ میں عملہ کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے
اجلاس میں حب ڈیم کے ایکسپرٹ ماہرین نیایگزیکٹیوانجینئر ایریگیشن کینال حب عبدالجبارزہری کو بتایا کہ کسی بھی وقت حب ڈیم اسپیل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔
ایکسیئین ایریگیشن کینال حب ڈیم انجینئر عبدالجبار زہری نے میٹنگ کے شرکاء کو آگاہی دیتے یوئے کہا کہ ہمارے محکمہ اور ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے عوام الناس کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے حب ندی کے اندر جانے کی کوشش کوئی نہ کرے سپیل وے سے اخراج کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو اس لیے عوام الناس احتیاطی تدابیر اپنائیں۔