|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرکاری ملازمین کے علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی کا طریقہ کار سہل بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں،

میر سرفراز بگٹی نے قوائد کے مطابق سرکاری ملازمین کے طبی اخراجات کی ادائیگی اور خرچ کردہ اخراجات کی واپسی کے لئے ماڈرن اینڈ سمارٹ طریقہ کار متعارف کروانے کا حکم دیا ہے

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق موجودہ طریقہ کار میں سرکاری ملازمین کو علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی ایک طویل اور پیچیدہ عمل کے ذریعے ہوتی ہے

جس سے سرکاری ملازمین کو مشکلات اور طویل وقت انتظار کرنا پڑتا ہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ان مشکلات کے فوری حل کے لئے جامع سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں محکمہ صحت کو جامع تجاویز پر مشتمل قابل عمل سمری کی تشکیل اور منظوری کے لیے سی ایم آفس بھیجوانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔