کوئٹہ :بلوچ رہبر راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی تیسری برسی آج 2ستمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے اس حوالے سے جلسہ کوئٹہ میٹروپولیٹن اور تعزیتی ریفرنسز دیگر اضلاع میں منعقد کئے جائیں گے جن میں پارٹی قائدین سمیت دیگر اکابرین راہشون سردار عطااللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش کریں گے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے
راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کو قربانیوں ، ثابت قدمی ، غیر متزلزل جدوجہد پر زبردست الفاظ میں آج خراج عقیدت پیش کیا جائیگا بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کئے جائیں گے اعلامیہ میں کہا گیا ہے
کہ راہشون نے بلوچ قومی جدوجہد کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا راہشون نے آمر و سول ڈکٹیٹرز کے دور میں قیدوبند کو خندہ پیشانی سے قبول کیا مختلف ادوار میں آپریشنز کا بھی سامنا کیا راہشون نے قومی جدوجہد کے حوالے سے جو موقف اپنایا وہ بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے بیان میں بلوچستان کی ترقی پسند ، روشن خیال ، قوم دوست ، وطن دوست قوتوں سے اپیل ہے کہ وہ جلسہ عام اور تعزیتی ریفرنسز میں شرکت کر کے راہشون سردار عطااللہ مینگل کو خراج تحسین پیش کریں-