|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2024

کوئٹہ :  پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان سمیت ملک وقوم کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کی ضامن ہے ،

موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں کمی کے اثرات جلد آنا شروع ہوجائیںگے ،بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیر اعظم شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں دن رات ایک کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر میر حیدر خان اچکزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازیں میر حیدر خان اچکزئی نے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مسائل و عوامی مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کا تدارک یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کے مسائل کو بھی حل کریں گے اس مو قع رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے کہا

کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے عمل قدم اٹھا رہا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت وفاقی حکومت بلوچستان سمیت ملک کو ترقی کی کی جانب تیزی سے گامزن کرنے میں دن رات ایک کررہی ہے وفاقی حکومت اتحادیوں سے مل کر مزید اقدامات اٹھا رہی ہے

جس سے پسے ہوئے طبقات کو جلد ریلیف ملے گا ملکی تاریخ گواہ ہے کہ جب سے مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا ملک میں معاشی اصلاحات سے ترقی کا سفر تیز تر ہوا کئی میگا پروجیکٹ جس میں سی پیک موٹر وے سمیت کئی منصوبوںسے آج بھی عوام مستفید ہورہی ہے سید جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ طلباء وطالبات سمیت بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں اور بلوچستان کا بیٹا بن کر قومی اسمبلی میں آیا اب میری ذمے داری ہے

کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے قومی اسمبلی سمیت مرکزی قائدین کے سامنے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہاہوں حلقہ انتخاب سمیت صوبے بھر میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی بے روزگاری کے خاتمہ اور عوام دوست منصوبوں کے لئے کوشاں ہوں۔