حب: سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ظلم کی رات تاریک ضرور ہوتی ہے لیکن طویل نہیں اور تاریکی کے بعد صبح بھی طلوع ہوتی ہے ہمارے کارکنوں اور ساتھیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور انتقام کی انتہاکی گئی پولیس افسران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاد ار بنے ہوئے ہیں
یہ بات انھوں نے بھوتانی عوامی کارواں دریجی کے چھٹہ قبائل کے افرادپر قائم مقدمات میں عدالت سے رہائی پانے والوں کے اعزاز میں بھوتانی ہائوس دریجی میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہو ں نے کہا کہ بھوتانی گروپ کے دریجی کے چھٹہ قبائل کے درجنوں بے گناہ افراد جن کو جھوٹے مقدمات میں حب ایس پی نے کچھ طاقت ور حلقوں کے کہنے پر گرفتار کیا بعد ازاں حب کورٹ سے ضمانت ہونے پر جیل سے انکی رہائی ہوئی اسلم بھوتانی کا مزیدکہنا تھاکہ ایس پی اور حب پولیس کی زیادتیوں کے دن تھوڑے ہیں انصاف کا بول بالا ہوگا ظلم کی رات نے ایک دن ختم ہونا ہے قدرت کا انتقام ہے کہ جس ایس ایچ ا ونے ہمارے لوگوں پر ظلم کیا وہ خود اْسی تھانے میں چوری کے الزام میں گرفتار ہوا سابق ایم این اے نے کہا کہ ایک ایک سے اللہ ظلم کا بدلہ لے گا اور ہ پولیس افسران جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیںانہیں بھی قدرت کے عذاب سے بچا نہیں سکتے سابق اسپیکر و ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا
کہ انتقامی کاروائیوں کا ہمارے تمام دوستوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ظلم کے سامنے ڈٹے رہیں گے اسلم بھوتانی نے کہا کہ اب تک ہمارے ساتھیوں کی 500سے زائد ضمانتیں ہو چکی ہیں جس میں ہمارے ورکر ،چیئرمین ،کونسلر ز سب شامل ہیں بھوتانی برادران خود بھی جھوٹے مقدمات میں ضمانتوں پر ہیں لیکن ظلم ایک دن مٹ کر رہے گا اور ظالم حاکم اسلام آباد والا تکبر سے بھرا ہوا ہے اللہ کی گرفت میں آئے گا۔