ژوب : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وطن پر منڈلاتے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہوگا بقا کی اس جنگ کو صرف اور صرف اتفاق و اتحاد کے زریعے ہی ٹالا جاسکتا ہے
مسلط کردہ دہشت گردی وسائل کو ہڑپ کرنے کیلئے ہے شیرانی میں نہتے معصوم عیسی خان شیرانی کی شہادت انسانیت کی توھین اور خوف وہراس پھیلاناہے چالیس ہزار دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کرنے والوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو صورت حال مزید ابتر ہوگی ضلع شیرانی میں فکر باچاخان کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کی وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست کو ضلع کے طول وعرض میں پھیلانیبنیادی یونٹ تحصیل اور ضلعی ذمہ داران جدوجہد کو مزید دوام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شیرانی کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس، ژوب شیرانی ورکرز کنونشن کے شرکا سے خطاب اور میونسپل کمیٹی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا تقاریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نقیب افغان ضلعی صدور امان اللہ حریفال۔
جمعہ خان بابر ضلعی سیکرٹریز خالد افغان اور نذیر افغان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ضلع شیرانی کی ضلعی رپورٹ پیش کی گئیں تنظیم کو مزید فعال و منظم بنانے کیلئے شرکا نے تجاویز اور آرا پیش کئے ان نشستوں میں پارٹی کارکنوں نے ملکی سیاسی صورت حال صوبے کے حالات دہشت گردی پشتون خوا وطن کے وسائل درپیش سنگین قومی معاشی مسائل ان کے حل اور تنظیمی امور سے متعلق سوالات رکھے جس کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے تفصیل سے جوابات دئیے علاہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے ژوب میونسپل کمیٹی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ جب تک ریاستی سطح پر پشتون خوا وطن میں جاری کشت وخون دربدری دہشت گری انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کو قصوار نہیں ٹہرایا جاتا انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جاتا انہیں سزا نہیں دلائی جاتی اس وقت بیگناہ پشتون بلوچ قتل ہوتے رہینگے چالیس ہزار دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کرنیوالے کشت وخون کے ذمہ دار ہے
ہماراکسی کیساتھ نسل زبان عقیدے مذہب کی بنیاد پر کوئی جھگڑا نہیں جھگڑا اگر ہے تو وہ ان وسائل پر دسترس حاصل کرنے کیلئے ہے جنہیں زورآوروں نے بزور طاقت پنجاب کی مفادات کی تحفظ کیلئے قبضہ کر رکھا ہے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی دیگر صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ آج باچاخان مرکز دکی میں ضلعی اجلاس میں شرکت اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔