خضدار:خضدار کے دور دراز علاقہ گاج میں ساسولی قبیلہ کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے
آمدہ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز گاج کے علاقے میں ساسولی قبیلہ کے دو گروہوں میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے مسلح تصادم ہوا
جس کے نتیجے میں دو افراد حاجی ولد محمد بخش ساسولی اور محمد رمضان ولد جمعہ خان ساسولی موقع پر جاں بحق ہو گئے تصادم کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی