تربت: بی ایس او پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے تربت یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر، کرپٹ پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرکے بلوچ کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں
جس میں اساتزہ کرام کی جاری احتجاج واضع ثبوت ہے۔تربت یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار موجودہ حکومت کے کھٹ پتھلی بنے ہوئے ہیں
اور یونیورسٹی کے طلباء کی پروپائلنگ میں مصروف عمل ہیں اور آئے دن ریاستی اداروں کو مختلف پروگراموں کے زریعے بلاکر یونیورسٹی کو ایک چھاؤنی بنانے میں مصروف ہیں۔بی ایس او پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے بد قسمتی سے تربت یونیورسٹی مسائل کا گڈھ بن چکا ہے لیکن کرپٹ وائس چانسلر، پرووائس چانسلر اور رجسٹرار سیر و تفریح میں مصروف ہو کر مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
زونل ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کرپٹ اور مخصوص ٹولے کی وجہ سے تربت یونیورسٹی کرپشن کا گڈھ بن چکا ہے جس میں فیز ٹو کی نا مکمل کامیں واضع ثبوتیں ہیں۔زونل ترجمان نے کہا ہے یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر اور ان کی لوبی سالوں سے یونیورسٹی میں غیر حاضر ہیں اور یونیورسٹی کے مسائل کے بارے میں ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے جس کی وجہ سے اساتزہ کرام سراپا احتجاج میں ہیں اور یونیورسٹی کی کرپٹ ٹولے نے ان کو کلاسیں لینے اور پڑھانے کے بجائے احتجاج کرنے میں مجبور کیا ہے جو انتہائی شرمناک اور قابل مزمت عمل ہے۔آخر میں زونل ترجمان نے کہا اساتزہ کرام کے جائز مطالبات کو فل پور تسلیم کیا جائے اور یونیورسٹی کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں بصورتِ دیگر کرپٹ وائس چانسلر، کرپٹ پرو وائس چانسلر اور کرپٹ رجسٹرار کے خلاف سخت ترین تحریک چلائیں گے۔