کوئٹہ : بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سراوان پریس کلب مستونگ کے پریس سیکرٹری اور سینئر صحافی نثار احمد لہڑی کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
بی یو جے نے اپنے ایک جاری بیان میں مستونگ کے سینئر صحافی کے قتل کو شعبہ صحافت کے لئے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نثار احمد کی شہادت کا سن کر انتہا?ی دکھ اور افسوس ہوا، وہ ایک نڈر اور بیباک صحافی تھے
جنکی شہادت سے مستونگ سمیت بلوچستان بھر کی صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہیں ہوگا۔
ان کی صحافتی و سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
بی یو جے نے پولیس اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید نثار احمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔