کوئٹہ : صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمارے افواج نے دشمنوں کو عبرتناک شکست دے کر ایک تاریخ رقم کر دی تھی
یہاں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ملک کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنا دیا تھا اج اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک ازاد ملک کی حیثیت سے قائم ہے
تو اس کے پیچھے ہماری پاک فوج اور دیگر فورسز کی لازوال قربانیاں شامل ہیں جنہوں نے جانی و مالی قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اج کے دن نہ صرف ملک کی حفاظت کی بلکہ دشمنوں کو بھی یہ واضح پیغام دے دیاکہ
پاکستان کسی بھی طرح کمزور ملک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ ہیں کسی بھی کڑے وقت میں عوام فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔