اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی میں جس کا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کے ساتھ حصہ دار ہوگا۔9 مئی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا
کہ کوئی بھی جرم ہو منصوبہ ساز، سہولت کار اور مستفید ہونے والوں سمیت کارروائی تو سب کے خلاف ہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں بھی منصوبہ سازوں کو افرادی قوت تو پی ٹی آئی نے ہی دی اور بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر ایسا ممکن ہی کہاں تھا؟۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان میں ترقی کا عمل پروان نہیں چڑھنے دے رہے، اگر بلوچستان ترقی کر گیا تو صوبے کی محرومیوں کے بیانیے کی بنیاد پر چلنے والی اْن کی دکان بند ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کی ہر کوشش میں دہشتگردی سے رکاوٹ ڈالی جاتی ہے۔