|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2024

تربت: سابق رکن قومی اسمبلی گوادر کم کیچ میر یعقوب بزنجو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر سے جعلی مینڈیٹ کے زریعے بہ زور جتائے گئے جماعتی ملا نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایک بار پھر بلوچ قوم سے ڈھونگ رچاکر اپنی گرتی ساکھ کی بحالی کے لیے گوادر میں دھرنے کا اعلان کیا ہے

جس کا مقصد صرف عوام میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانا ہے اور اس کے لیے جماعتی ملا دوبارہ گوادر کے عوام کو زاتی مفاد کی بھینٹ چڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گوادر اور کیچ کے عوام اس کھیل مداری پن والے ملا کا اصل چہرہ بے نقاب کریں اور اس بار ان کے دھوکہ اور سیاسی جال میں پھنسنے کے بجائے اصل حقیقت سے واقف ہوکر انہیں اپنی قوت سے شکست فاش دیں تاکہ وہ نشان عبرت بن جائے۔انہوں نے کہا

کہ ایک جانب حقیقی عوامی نمائندے عوام کی موثر آواز بن کر اسمبلی یا اس سے باہر عوام کا مقدمہ لڑتے ہیں تو دوسری طرف ایک خود غرض ملا سی پیک روڈ بلاک کرنے کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے اور سادہ لوح لوگوں کو اندھیرے میں رکھنے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے اس کا واحد مقصد سیاسی اور زاتی مقاصد کرنا ہے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مداری کے جھال میں مذید پھنسنے کے بجائے اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر لیں۔