|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان میں مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی جن میں 24 بچے، 13 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے جن میں 54 بچے ، 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث مزید 1شخص جاں بحق ہوگیا، رپورٹ کے مطابق مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد 40ہوگئی

،جاں بحق ہونے والوں میں 24 بچے، 13مرد اور 3 خواتین شامل ہیں،موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 14 بچے،3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک 168041 افراد متاثر ہوئے،طوفانی بارشوں سے 1591مکانات مکمل منہدم جبکہ 15797مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال سے 59719 ایکڑ پر فصلیں اور 179 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں،

طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ صوبے میں بارشوں کے دوران 593مویشی ہلاک ہوئے۔ بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک مون سون بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 40تک جا پہنچی ہے۔