|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2024

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یومِ دفاعِ پاکستان و شہداء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے سر زمین کے ہر انچ کا دفاع کرے گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ تخریب کاری، انتشار اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔