|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2024

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا مستقل حل پارلیمنٹ میں ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلہ پر اے پی سی نہیں ہونی چاہیے بلکہ پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر تفصیلی بریفنگ دی جائے، حکومت اور پارلیمنٹ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کا جائزہ لیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وفاقی اکائیوں کو درپیش مسائل پارلیمنٹ سے باہر زیر غور نہیں آنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا مستقل حل پارلیمنٹ میں ہے، حکومت اجلاس کو اس مسئلے پر بات کرنے کےلیے استعمال کرے۔