|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2024

تربت:  ایک سال سے لاپتہ محکمہ صحت کے ملازم ڈاکٹر رفیق احمد بازیاب، اطلاع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ شے کھن کے رہائشی محکمہ صحت کے ملازم رفیق احمد ڈاکٹر ولد مراد محمد جمعرات کی شام گئے کوئٹہ سے بازیاب کیے گئے۔

خاندانی زرائع کے مطابق ڈاکٹر رفیق احمد بچوں کے علاج کی غرض سے کراچی گئے تھے جہاں پر انہیں 11 اگست 2023 کو کراچی کے مشہور علاقہ صدر سے جبری حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ رفیق احمد کی گمشدگی کے دوران جبری لاپتہ کیے گئے سمیر احمد اور کمالان دشتی بھی دو دنوں کے وقفہ سے چمن اور کوئٹہ سے بازیاب کیے گئے ہیں۔