کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت9 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ یونسیف، ایف ڈبلیو ایچ او، ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 09 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئٹہ کے 5 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیگے۔
جس کے لیے 1300 پولیس اور 100 لیویز اہلکاران ٹیموں کی حفاظت کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینگے۔
پولیو مہم کے دوران 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے تمام بچوں تک رسائی کو ممکن بنایا جائے اور کوئی بھی ایک بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔جبکہ پولیو مہم کے دوران کوتاہی برتنے اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو فارغ کیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔احساس یونین کونسل اور دور دراز علاقوں میں پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔تمام متعلقہ ادارے اور ٹیمیں پولیو کے خاتمے کے لیے بہترین حکمت عملی کے ساتھ کام کریں۔
کم کارکردگی والی یونین کا نسلوں کو بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ انکاری والدین اور مسنگ بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی ایک بچہ پولیو کی حفاظتی قطرے سے محروم نہ رہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔