|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران مزید دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق اموات کی تعداد 42ہوگئی۔

محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے صوبے میں مون سون کی بارشوں کے دوران ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید دو اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 42ہوگئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 24بچے ،15مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خضدار میں سب سے زیادہ 9اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ کیچ میں 5اور ژوب میں 4افراد جاں بحق ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 15ہزار 797گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 1591گھرمکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ۔