|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2024

کوئٹہ :  صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے ترقی کا انقلاب برپا کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کلی لونگ خان شاہوانی حلقہ 45 میں مکمل ہونے والی سڑک کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ، بخت محمد کاکڑ، برکت علی بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، میر ساجد دشتی سمیت علاقائی و قبائلی معتبرین کی کثیر موجود تھی

صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے ویڑن کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبے حقیقی طور پر زمین پر نظر بھی ائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ انتخابات کے دوران جو بھی وعدے کیے گئے ہیں

انہیں بتدریج پورے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح مالی سال24-2023 کے ترقیاتی منصوبوں کو عوام کے لیے اخبارات میں مشتہر کیا گیا تھا اسی طرح مالی سال 25-2024کے منصوبوں کو بھی عوام کی اگاہی کے لیے مشتہر کیا جائے گا تاکہ منصوبے زمین پر نظر ا سکیں اور خود احتسابی کا عمل بھی جاری رہ سکے