|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2024

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری لوگوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔

محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا۔

چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ہم قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں، ہم دیکھیں گے میدان میں کون قربانی دیتا ہے۔