|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2024

پشین: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی منگل کو ایک روزہ دورے پر پشین پہنچے جہاں انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین کے چچا حاجی عبدالنبی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ،

دورہ پشین کے موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی قبائلی عمائدین اور عوام سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے عوامی شکایات پر وزیر اعلٰی بلوچستان نے پشین میں سرکاری اسکولوں کی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام بند اسکول 14 دسمبر تک کھولنے کا حکم دیا

وزیر اعلٰی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اساتذہ کی کمی کے باعث بند اسکولوں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی کرکے غیر فعال اسکولوں میں فوری طور پر درس و تدریس کا عمل شروع کیا جائے

عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرکے پشین کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے علاقے میں بحالی امن اور ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے ایک اچھے قابل اور باصلاحیت سول افسر زاہد خان کو ڈپٹی کمشنر پشین تعینات کیا گیا ہے،

وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل گڈ گورننس کے ذریعے ہی ممکن ہے انشاء￿ اللہ بلوچستان میں محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں گے اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان ترین اور ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند بھی موجود تھے۔