کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں ایک دن بلوچستان کے مسائل کیلئے رکھاجائے
،بلوچستان پاکستان کااہم صوبہ ہے جس کی ترقی کیلئے بغیر یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، صوبے میں امن وامان ،بے روزگاری ،مہنگائی سمیت دیگر امور خصوصی ونتیجہ خیز بحث کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ گزشتہ رات کو ایوان کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس حوالے سے اسپیکر سردارایاز صادق نے اہم کرداراداکیا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کااہم صوبہ ہے بلکہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے ،
اس سے قبل بھی اسپیکر سے درخواست کی تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے بحث کیلئے ایک دن مقرر کرے تاکہ اس دن بلوچستان میں امن وامان ،بے روزگاری ،عوام کودرپیش مسائل، مہنگائی سمیت دیگر امورپر بحث کی جائے ،پاکستان کامستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اگر بلوچستان ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان خوشحال نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل پر بحث کیلئے ایک دن مقرر کی جائے اور مسائل کا حل نکالیں ۔