|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2024

پشاور : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی باتوں کو بہانہ بنا کر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونا ناقابل قبول ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے، آئین کی بالادستی کے لیے آپ جہاں تک جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں جو بھی غلط ہوا اس کا مطلب یہ نہیں کہ پارلیمان پر حملہ ہو جائے، پارلیمان کی بالادستی، اداروں کو دائرہ میں رکھنے کے لیے آپ جو بھی کریں گے ہم اس پر آپ کے ساتھ ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایوان میں بڑی اچھی باتیں ہوئیں، ریکارڈ پر آگئی ہیں، ایوان میں بڑا اچھا ماحول ہے،

اللّٰہ نظر بد سے بچائے، دوستوں نے ایمانداری سے باتیں کیں، لیکن جس انداز سے ہوئیں وہ ٹھیک نہیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے آپ کو حلفاً یقین دلاتے ہیں کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانے اور ہر ادارے کو آئین کے دائرے میں رکھنے کے لیے جس حد تک آپ جائیں گے آپ کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ 100 فیصد آپ کے ساتھ ہیں اور کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے