کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بچے فروخت کرنے والے فنکار نصیر احمد کے مطالبات سننے بلوچستان اسمبلی کے باہر پہنچے اور فنکار کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فنکار کو معاوضہ دینے کیساتھ مکمل علاج اور الیکٹرک چئیر فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فنکار کے بچے میرے بچے ہیں
جنہیں ہم سے کوئی نہیں خرید سکتابچے فروخت کرنے والا بینر اتنا دردناک تھا جسے دیکھ ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے اخراجات میں سنبھالوں گا یہ میری ذمے داری ہے
وزیر اعلی بلوچستان نے بچوں کے ہاتھ سے بچے برائے فروخت کا بینر لے کر بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور فنکار نصیراحمد کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیانصیراحمد کو ابتدائی طبی معائنے کے بعدکراچی منتقل کیا جائیگا۔اس موقع پر فنکار نصیر احمد اور اسکے بچوں نے وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔