|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2024

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت بارہ ربیع اول عید میلاد النبیؐ کے جلوس اورمجالس کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ، ایس پی سکیورٹی ، ایف سی کے آفیسران، میونسپل کارپوریشن، سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ واسا، ایم ایس بی ایم سی ہسپتال، ایم ایس سول ہسپتال، ایم ایس شیخ زاہد ہسپتال، ایم ایس بے نظیر ہسپتال،

ڈی ایچ او کوئٹہ ، پی ڈی ایم اے، انجمن تاجران رحیم کاکڑ گروپ، انجمن تاجران رحیم آغا، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو جلوس کے تمام روٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا

کہ محکمہ صحت تمام روٹس پر ایمبولنسز مہیا کریگا اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے میزان چوک پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کریگا۔ اسکے ساتھ پی ڈی ایم اے بھی تمام روٹس کے لیے ایمبولنسز تیار کھڑی کرے۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن مجالس کے تمام روٹس کی صفائی سھترائی کا کام کے ساتھ روٹس پر لائیٹس کی تنصیب کریگا اسکے علاوہ فائر برگیڈ مہیا کریگا۔ کیسکو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے

کہا کہ مجالس کے 3 دن تمام خانقاہ اور مجالس کے جگہوں میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ اس دوران پولیس اور ایف سی کے اہلکاران تمام روٹس پر فول پروف سکیورٹی سرانجام دیں گے مختلف روٹس پر ایف سی اور پولیس کے اہلکاران گشت کریگے۔

مرکزی روٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیگے۔ محکمہ واسا تمام مجالس کو واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کریگا انجمن تاجران مجالس کے دوران مختلف جلوسوں کی نگرانی کریگا اس دوران قندہاری بازار، لیاقت بازار ،میزان چوک،عبدالستار روڈ کی تمام دکانیں سیل کئے جائیگے۔ ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیمیں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس جلوسوں کی نگرانی کریگے۔

17 تاریخ 12 ربیع اول کے دن کوئٹہ میں موبائل سگنل بند کردیے جائیگے۔ شہر میں موجود سول ہسپتال بی ایم سی ہسپتال بے نظیر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہوگا اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیک سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹیوں پر حاضررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔