|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2024

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی شہر میں مسلح افراد کی ویگو گاڑی پر اندھا فائرنگ سے نصیرآباد بچاؤ تحریک کے سرپرست اعلی سردار عبدالستار شر کے فرزند سمیت دو افراد جاں بحق فائرنگ کی زد میں آکر عورت سمیت پانچ راہگیر زخمی ہوگئے حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے مصروف شاہ پمپ چوک پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ویگو گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سردار عبدالستار شر کے فرزند سردار زادہ عبدالروف شر معشوق علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر عورت مائی پٹھانی شمن علی مظفر خان عبدالرسول سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔