|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک نہ صرف بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی مدد کررہے ہیں بلکہ پاکستان مخالف بیانیے کو بھی آگے لے جارہے ہیں۔

بلوچستان کے حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے آپریشن نہیں بلکہ مذاکرات کا راستہ ہی اپنانا ہوگا۔ تاکہ ان مسائل کا بہتر حل نکالا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن تو 22 سال سے ہورہا ہے

، اس کا کیا نتیجہ نکلا؟ کیونکہ مسائل کا حال آپریشن نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن بنایا جاسکتا ہے بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات اور اصلاحات ہیں ،اس لئے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ ملک میں مائنڈ سیٹ ہے جو بلوچستان کو نہ سمجھنے کی ایک ناکامی کی بڑی وجہ ہے گزشتہ 75 سال سے بلوچستان کو ٹھیک سے ڈیل نہیں کیا گیاجس میں میڈیا ،بیوروکریٹ ،عدلیہ سمیت دیگر نے بھی اپنا کردار ادا نہیں کیا جس کی ضرورت تھی اور بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا مگر عوام کو ان کے حقوق نہیں دئے گئے ،

جس کی وجہ سے بلوچستان میں آج بھی حالات کشیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کررہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسائے ممالک بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی مدد کررہے ہیں اور پاکستان مخالف بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بار الیکشن نہیں بلکہ نیلامی ہوئی ہے