|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کچلاک بوستان روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے ہیں

یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید پولیس اہکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بلوچستان پولیس، لیویز اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا بلوچستان سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا

کہ ملک سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کرکے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔