|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2024

حب: وفاقی حکومت کی جانب سے گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گرین یارڈ قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت کاآغازہوگیا ہے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ انڈسٹری میں ماڈرن گرین یارڈ منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت نے 12 بلین لاگت کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے

یہ بات چیئرمین بی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈجاوید نے بی ڈی ایکمپلیکس گڈانی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ میری ٹائم افیئر قیصرشیخ اورسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹاِئم آرگنائزیشن Arsenio Dominguez کے دورہ گڈانی کے موقع پر بریفنگ میں بتائی تقریب میں چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی جی ایم کے پی ٹی ریئرایڈمرل رضوان احمد سیکریٹری میری ٹاِئم افیئر ڈپٹی کمشنر حب دیگرانتظامی افسران اورشپ بریکنگ انڈسٹری کے ممبران شریک ہوئے چیئرمین بی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا

کہ ہانگ کانگ کنونشن میں ترکی سمیت پاکستان کے شامل ہونے پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی شپ بریکنگ ری سائیکلنگ انڈسٹری کے حوالے سے بنیادی قوانین پرعملدرآمد کرتے ہوئے

بی ڈی اے وفاقی پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری حاصل کرچکی یے آئندہ سال جون 2025 تک گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کو عالمی معیار کے صنعت کا درجہ دلانے کی کوششیں جاری ہیں چیئرمین بی ڈی اے نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن شرائط کے تعمیل کیلئے گڈانی میں تمام آپریشن کو پورا کرنا ضروری ہے ہانگ کانگ کنونشن جون 2025 تک شپ بریکنگ کی صنعت کو منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے

بین الاقوامی اداروں اور وفاقی حکومت کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو جاری رکھنا ضروری ہے چیئرمین بی ڈی اے نے کہا کہ خطرناک صنعتی ویسٹ مینجمنٹ سیکٹرکو منصوبہ بندی اور ڈسپوزل قواعد کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے

اور اس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس صنعت کو حاصل کرنے اور جون 2025 تک تمام بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے پرعزم ہے شپ بریکنگ انڈسٹری کی کامیاب اور پائیدار ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹی کے درمیان بایمی رابطہ کاری کو یقینی بنایا جارہاہے