بلوچستان الیکشن ٹربیونل نے کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن اسمبلی علی مدد جتک کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے پی بی 45 سے کامیاب پیپلزپارٹی کے رکن علی مدد جتک کی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان کی وزارت کاقلمدان بھی واپس لینے کا حکم بھی دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 سے متعلق انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
الیکشن ٹربیونل نے کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے آج انتخابی عذرداری پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے علی مدد جتک کی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن علی مدد جتک کی کامیابی کو جمعیت علما اسلام کے میر عثمان پرکانی نے چیلنج کیا تھا۔