|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ : ایڈیشنل سیکرٹری کالجز جہانزیب مندوخیل،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد اور پرنسپل سائنس کالج محمد عظمت نے سائنس کالج میں آتشزدگی واقعہ سے متعلق تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی سے کالج کا تمام ریکارڈ محفوظ رہا جبکہ سائنس کالج میں آگ لگنے کی بنیادی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو سائنس کالج میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میڈیا کو پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جہانزیب مندوخیل، ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد پرنسپل محمد عظمت نے کہا کہ سائنس کالج میں وقوعہ کے روز آگ رات 2 سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی اور کالج میں موجود چوکیدار کو جب آگ کا پتہ چلا اور پولیس کنٹرول کو ملنے والی آگ کی اطلاع کی 15 منٹ بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا تھا

اور فائر بریگیڈ کے عملے نے صبح ساڑے 6 بجے تک آگ پر قابو پالیا تھا آتشزدگی سے ایک آفس مکمل جبکہ 3 دفاتر کو نقصان پہنچا تھا اور مختلف کلاس رومز کے دروازے آگ سے جل گئے تھے جس کے بعد حکومت کی جانب سے آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی مذکورہ کمیٹی نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی ہے،

تحقیقات کے بعد اس نتیجے میں پر پہنچے ہیں کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے کیونکہ مذکورہ آفس میں موجود یو پی ایس بیٹری اور دیگر سازو سامان کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے عمارت کے مذکورہ حصہ کو اپنی لپیٹ میں لیا انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری کالجر جہانزیب مندوخیل و کمیٹی چیئرمین محکمے کے آفیسران سمیت سی ٹی ڈی اور پولیس آفیسران، محکمہ تعلیم کے دیگر آفیسران شامل تھے تمام ثبوت اور شواہد دیکھنے کے بعد معلوم ہوا

کہ وائس پرنسپل کے دفتر میں موجود یو پی ایس کے باعث آتشزدگی ہوئی، تمام اداروں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں اپنا کردار ادا کیا اور کالج ریکارڈ محفوظ رہارات دو بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ساڑھے 4 بجے فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور 6 بجے آگ بجھائی گئی چوکیدار کالج احاطے سے باہر ڈیوٹی پر تھا اس لئے آگ لگنے کا دیر سے پتہ چلا ڈپٹی کمشنر سعد بن اسدنے کہا

کہ کمیٹی نے چوکیدار کی ڈیوٹی کالج احاطے میں لگانے کی سفارش بھی کی ہے، پرنسپل سائنس کالج محمد عظمت نے کہا کہ ہاسٹل کی بندش طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے باعث اور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہوئی ہے اکتوبر کے اختتام تک کالج کی دوبارہ تزین و آرائش کا کام مکمل ہوگا وائس پرنسپل کے آفس میں لگا یو پی ایس تھا

آتشزدگی نے اکیڈمک بلاک کو اپنی لپیٹ میں لیا آتشزدگی کے نتیجے میں کالج کا ریکارڈ اور کلاس رومز کا فرنیچر محفوظ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ کے فوراً بعد کالج کے مختلف بلاک اور لیبارٹریز کو کلاسز روز کے طور پر استعمال کرکے طلباء کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جو تا حال جاری ہے انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ محفوظ ہونے کی وجہ سے طلباء کے پریکٹیکل کے امتحانی نتائج بھی ہم نے جمع کروائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *