|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

پشاور: بلوچستان سے 78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ناکام بنادی گئی۔محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے بلوچستان سے غیر قانونی طور پر کونج نسل کے سارس کے پی کے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق سکندر چیک پوسٹ جنوبی وزیرستان پر وائلڈلائف اہلکاروں نے 78کونج سارس قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سنگل کیب گاڑی میں سارس منتقل کررہا تھا،

جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضبط شدہ 78 سارس کو ڈی آئی خان چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔ وائلڈ لائف عملے کو صوبہ بھر میں نایاب پرندوں کے غیر قانونی اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کسی کو بھی نایاب پرندوں کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہے، اس لیے نایاب پرندوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اہل علاقہ سے نایاب پرندوں کی حفاظت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کے حوالے سے آگاہی پروگرام جاری ہے اور پرندوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت عمل ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں پر ناکا بندی کی جا رہی ہے۔ اسمگلنگ روکنے کے لیے مقامی لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *