|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ : بلوچستان میں تین سال سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی

جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق 998 غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز اور 429کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے 78 غیرحاضر اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *