کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ غیر معینہ مد ت تک ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنز میں ہونے والی دوبارہ پولنگ حکومت بلوچستان کی درخواست پر موخر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 23ستمبر 2024کو ہونے والی پولنگ حلقے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کی گئی ہے حلقے میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد دوبارہ پولنگ کا عمل کروایا جائے گا۔