|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امن سے انسانیت کی بقاء اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے تاہم آج دنیا بھر میں قیام امن سب سے بڑا چیلنج ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان عالمی سازشوں کے نرغے میں ہے۔ ہمیں اندرونی معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن کو سبوتاژ کرنے میں سوشل میڈیا کے منفی کردار سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں اور نہ ہی بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست میں نفرت کے بیج بو کر دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں حالات کی نزاکت کا ادارک کرنا ہوگا۔

ہم اپنے نوجوانوں کو حصول علم اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت دنیا بھر میں بھیج رہے ہیں تو دوسری جانب امن دشمن عناصر انہیں مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل کر وطن عزیز میں امن کو سبوتاژ کرنے پر مائل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کا قیام اور ہر شہری کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پائیدار قیام امن کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عالمی یوم امن پر پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *