|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شروع دن سے نصاب سے پشتون اکابرین اور شہدا کی قربانیوں اور جہد کو یکسر غائب کرکے ریاستی سطح پر پشتون دشمنی آج تک بلا تعطل جاری وساری ہے

جو جہد ہمارے اکابرین کی اس خطے کی آزادی اور خوشحالی کیلئے رہی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت اگر ہے بھی تویہ ان اکابرین اور شہدا کی لازوال قربانی کی مرہون منت ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون قومی تحریک کے ان تمام اکابرین اور شہدا کی جہد اور قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کریں عوامی نیشنل پارٹی تمام اضلاع کی سطح پر ان شہدا اور اکابرین کی یاد بلا تعطل مناتی رہیگی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی صوبائی سنئیر نائب صدر سنیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ مرکزی سیکرٹری طلبا رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا اراکین مرکزی کمیٹی ملک ابراھیم کاسی خان زمان کاکڑ ملک اکرم یاسین زئی حمزہ کاکڑ ایمل خان کاکڑ ملک سنگین کاسی ارباب شمروز کاسی ضیاالحق کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب میں شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کی پہلی برسی کے موقع پر پشتون قومی تحریک کے شہدا

اور اکابرین ھاشم خان غلزئی ارباب عبدالقادر کاسی ملک غلام سرور یاسین زئی بابو عبدالرحمان کرد ملک عثمان کاسی نواب ارباب عبدالظاہر کاسی عبدالشکور کاکڑ حاجی عبد الستار کاکڑ واحدخان غلزئی ملک امان اللہ کاسی ڈاکٹر شمس الحق شہید ملک عبیداللہ کاسی شہید نوراحمد اعتمادی شہید منظور کاکڑ شہید طاہر بازئی شہید ودودھ یوسفزئی شہید ملک محسن کاسی شہید رشید کاکڑ شہید ملک قاسم مہترزئی کامریڈ خیال محمد ماسٹر عبدالعزیز کاکڑ ابرہیم لالا نصیر احمد دمڑ محمد انور کاکڑ ملک سعید کاسی میروائس کاسیکی یادمیں منعقدہ ریفرنس سے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہا

کہ آج ہم جن ہستیوں کی یاد میں منانے کی غرض سے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں ان کی قائدانہ کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہی کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں محکوم اقوام کو سیاسی شعور ملا ہے اس پر خار راستے میں انہوں نے جانوں کے نذرانے تو پیش کئے ٹارچر سیلوں میں اذیتیں برداشت کئے جلاوطنی کے آیام گزارے لیکن اپنی دھرتی ماں پر آنچ نہیں آنے دیا آج اس ملک میں کمزور سہی جمہوریت ان اکابرین کے بدولت ممکن ہوا ان کی جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے مقررین نے کہا کہ آج عوامی نیشنل پارٹی بہت سارے رکاوٹوں مُشکلات کے باوجود قومی بیانیہ کیساتھ میدان عمل میں موجود ہے

جس بے دردی سے اے این پی کو گزشتہ دو عشروں سے دہشتگردی کا شکار بنایا گیا ہزاروں شہدا دئیے گئے لیکن ہر فورم پروہ چاہئے اولسی سطح پر ہو پارلیمان کے اندر ہو پشتونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہیگی مقررین نے کہا کہ حالات چاہئے جتنا کٹھن ہو فکر باچاخان کیساتھ رشتہ مضبوط تر بنایا جائیگا اس سے پہلے اکابرین اور شہدا کے ایصال ثواب کی درجات بلندی کے لئے دعا اور بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *