|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : بلوچستان میں 5ہزاروالدین بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں،صوبے میں رواں سال 14بچے پولیووائرس سے متاثرہ ہو کر معذور ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت ذارئع کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ 7روزہ قومی مہم کے دوران پولیوکیقطرے پلانیسے انکاری والدین کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،مہم 9 تا 15 ستمبر کے دوران چلائی گئی تھی،انسداد پولیو کی مہم میں تقریبا 5 ہزار ایسے والدین رپورٹ ہوئے جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکاری رہے،

بلوچستان میں رواں سال پولیووائرس کے14 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ 6 کیسزضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں، کوئٹہ میں رواں سال دو بچے پولیووائرس سے متاثر ہوئے ہیں، چمن، جھل مگسی، ژوب،خاران، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچوں میں سے 3 کاانتقال ہوا ہے حکام نے صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *