|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

پنجگور: پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لا ئن ڈی ایس ایل نیٹ سروس یو فون مو بائل نیٹ ورک درہم بر ہم گزشتہ کئی گھنٹوں سے معطل۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس لینڈ لائن فون سروس اور یوفون موبائل سروس گزشتہ کئی گھنٹوں سے معطل ہونے کے بعد

بحال ہوگیا پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس یوفون موبائل فون سروس کا کئی کئی گھنٹوں تک معطل رینا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین اور عام عوام کو رابطے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ھے پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں

مگر پنجگور میں لینڈ لائن فون اور پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم ہو گیا ہیاور کئی کئی گھنٹوں تک پی ٹی سی ایل کے نیٹ کی خرابی اور معطل ہونا معمول بن گیا ہے صارفین کے مطابق جب بلز کی ادائیگی ایک دن کے لئے لیٹ ہو جائے تو کنکشن معطل کر دیا جاتا ھے جبکہ کئی کئی روز تک سروس کی معطلی کی صورت میں صارفین کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں

کی جاتی گزشتہ ماہ تقریباً پندرہ روز تک پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن نیٹ سمیت معطل رہا مگر صارفین کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی گئی صارفین نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں یوفون موبائل اور پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن فون سروس کی معطلی اور آئے روز خرابی کا نوٹس لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *