|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

تربت: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کیچ کیصدر اکبر علی اکبر کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے انکی رہاہشگاہ میں ملاقات کیا وفد میں جی ٹی اے کیچ کے فنانس سیکرٹری طارق کریم۔

نائب صدر عبدالمجید بزنجو۔اکبر ساہل، ثناء اللہ۔، برکت پھلان، نوربخش اور جی ٹی اے مکران ڈویڑن کے قائم مقام صدر محمد اقبال بلوچ شامل تھے وفد نے ضلع کیچ میں تعلیمی مسائل بالخصوص تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پروجیکٹ کے تحت بہت سے اسکولوں میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے

مگر عرصہ گزرنے کے باوجود نامکمل ہیں جس سے اسکولوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ان سکولوں میں بوائز ماڈل ہائی سکول تْربَت، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوشقلات اور گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار آبسر شامل ہیں جہاں چار دیواری کو تھوڑ کر چوروں کے لیے دوزوازے کھول دیئے گئے ہیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یقین دہائی کراتے ہوئے

کہا کہ مجھے تعلیمی اداروں کیتمام مسائل کا ادارک یے انھوں نے کہا کہ مین نے بجٹ میں بہت سے اسکولوں میں رواں پی ایس ڈی پی میں تعمیرات کیلیے خطیر رقم رکھوائی ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ نشنل پارٹی اساتذہ کے ہر جائز مطالبات کیلئے ساتھ دے گا

انہوں نے کہا ہیڈماسٹر اور ہیڈمسٹریس کی پوسٹ اپگریڈیشن انتہائی ضروری ہے جس سے تعلیمی اداروں میں انتظامی بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *