گوادر: ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کے احکامات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور کوسٹل ہائی وے کی بندش کے باعث جیونی گبد 250 بارڈر فوری طور پر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
اس دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔