کوئٹہ: سابق وزیراعلی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا
کہ ضلع کیچ میں تعلیم، صحت اور کھیل سمیت تمام شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے رہائش گاہ تربت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کی ترقی کیلئے جامع حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا
کہ بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی ٹیچنگ ہسپتال تربت کیلئے مختلف طبی سامانوں اور سرجری سمیت دیگر حالات کی فراہمی کیلئے پانچ کروڑ کی رقم فراہم کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کراچی کے بجائے گھر کی دہلیز پر علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، تعلیم ، صحت و صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،
بجلی صورتحال کی بہتری اور نئے ٹرانسفارمر کیلئے دس کروڑ روپے روپے رکھے ہیں جن تین کروڑ روپے حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، جس سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی بھی آئے گی۔