مچھ : بولان قومی شاہراہ بدترین جام سڑک کے دونوں اطراف کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بولان قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال نہ ہوسکا ٹریفک کی روانی شدید متاثر سیکڑوں مسافر خواتین بچے بری طرح پھس کر رہ گئے تفصیلات کیمطابق پیر کے شب بولان قومی شاہراہ این 65پیر پنجہ کے مقام پر ٹریفک بدترین جام ہوگئے
شاہراہ کی دونوں جانب کئی کلو میٹر پر محیط گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کیوجہ سے تنگ اور خستہ حال شاہراہ پر ڈرائیوروں نیچار چار لائنیں لگائے بیٹھے ہیں
جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئے ہیں بولان قومی شاہراہ این 65 کی بندش روز کے معمول بن گئے این 65 قومی شاہراہ کولپور تا ڈھاڈر تک مکمل خستہ حال ہیں این ایچ اے عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں روزانہ ہزاروں لوگ بولان قومی شاہراہ پر زلیل وخوار ہورہے ہیں
لیکن محکمہ این ایچ اے کے آفیسران کو مسافروں کے احساس ہے اور نہ ہی عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار ہے گھنٹوں کا سفردنوں میں طے ہورہے ہیں بولان قومی شاہراہ کو 2022کی سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا جو تاحال خستہ حالی کا شکار ہیں این 65 قومی شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سڑک کے پشتے منہدم ہوچکے ہیں
مرمتی کام کے نام پرسڑک کوصرف پالش کیا جاتا ہے اور حال ہی میں سڑک کنارے ناقص میٹریل سے نئے تعمیر شدہ حفاظتی دیواریں بارش کے پہلے قطروں سے ہی زمین بوس ہوگئے ٹھکیداران اور این ایچ اے ملی بھگت کرکے بولان قومی شاہراہ کو انتہائی ناقابل سفر بنادیا ہے اور بولان قومی شاہراہ پر ناقص تعمیراتی کاموں کی تحقیقات کرکے زمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی آفیسر کرپشن کمیشن خوری سے پہلے سوچنے پر مجبور ہوجائے۔