|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

کوئٹہ/اسلام آباد: سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ، صوبے میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگر معاونت دی جائے تو وہ ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر سکتے ہیں،

اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں شاہ زیب رند سمیت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو سپورٹ کرتا رہونگا ۔

یہ بات انہوں نے اسلا م آباد میں کراٹے چیمپئن شاہ زیب رند کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار یار محمد رند نے شاہ زیب رند کو ایک لاکھ نقد انعام اور کچھی کینال سے منسلک ایک مربع زرعی اراضی تحفتاً دئیے ۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ نے ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی شاہ زیب کیرند قبیلے اپنے طور پرمدد کی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کے لئے پہلے بھی ہم نے معاونت کی ہے اور اب بھی جو ہوسکے گا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریںاور اپنے فن و صلاحیتوں سے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کریں جبکہ شاہ زیب رند اپنے ساتھ ساتھ دیگر نوجوانوں کو بھی تیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو بھی چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لئے کام کرے اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں نوجوانوں کو سپورٹ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *