|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

خضدار: قومی شاہراہ پر ایدھی چوک خضدار کے مقام پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات گئے ایدھی چوک خضدار کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نثار احمد ولد محمد خان قوم مردوئی ساکن خضدار اور سعید احمد ولد محمد رمضان قوم غلامانی ساکن ساسول موقعہ پر جاں بحق

جبکہ جمیل احمد شدید زخمی ہوگیا ایدھی کے رضاکاروں نے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا جب کہ شدید زخمی جمیل احمدکو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا واقعہ کے متعلق پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

دریں اثناء ایک اور واقعہ میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب ایک دکان میں لگ گئی جس کے باعث پوری دکان سامان سمیت جل کر خاکستر ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *